ہر محکمہ کو بیوروکریسی پر نہ چھوڑا جائے : لیاقت بلوچ

 ہر محکمہ کو بیوروکریسی پر نہ چھوڑا جائے : لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کارکنوں سے خطاب اور مال روڈ لاہور پر ہسپتالوں، بنیادی طبی مراکز کی نج کاری کے خلاف دھرنا، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئین سے بغاوت کرکے عوام کو تعلیم اور صحت کے بنیادی انسانی حق سے محروم کررہی ہیں۔ پی آئی اے، ریلوے، واپڈا، پاکستان سٹیل مِلز جیسے لائف لائن قومی اداروں کو حکومت کی غلط پالیسیوں اور بیوروکریسی کی مجرمانہ عدم توجہی، کرپشن نے برباد کیا ہے۔ اب جب تھوڑی توجہ دی گئی تو 21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا۔ حکمران اسلامی فلاحی نظریاتی مملکتِ خداداد پاکستان کے جمہوری شہریوں کو نج کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ظالمانہ شکنجے کے حوالے نہ کریں؛ کرپشن، عیاشیوں، بدانتظامی، میرٹ کی پامالی کا ازالہ کریں۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، ہنرمندوں، اساتذہ کرام اور پیرامیڈیکل سٹاف پر اعتماد کیا جائے۔ ہر محکمہ کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔ ہر محکمہ اور فیلڈ کے لیے متعلقہ ماہرین اور ہنرمندوں پر اعتماد کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں