جنرل ہسپتال : مفت ادویات کیلئے آؤٹ ڈور فارمیسی رات 8 بجے تک کھلی رہے گی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس سے پرنسپل الفرید ظفر کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد شعبہ آؤٹ ڈور کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
پرنسپل نے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے ہمراہ شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہسپتال انتظامیہ علاج معالجے کی معیار ی اور برو قت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔