موٹروے پولیس :زائد کرائے کی مد میں 60 لاکھ مسافروں کوواپس

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے زائد کرائے کی مد میں 60 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم (6076866) مسافر کو واپس کرا دی۔
3 کروڑ 7 لاکھ31 ہزار 400 روبے (30731400) مسافر بردار اوور لوڈ گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا،مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کر سکتے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کے مطابق عید کی مناسبت سے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ،شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔