صنعت زاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید فعال بنانے پر غور

لاہور (خبرنگار) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے تحت صنعت زاروں کی بہتری اور اپگریڈیشن کے حوالے سے اجلاس صنعت زار لاہور میں ہوا۔
صدارت سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور ڈائریکٹر جنرل طارق قریشی نے کی۔ اجلاس کے دوران صنعت زاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر تجویز دی گئی کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے 1979کے مینوئل کو اپگریڈ کیا جائے تاکہ صنعت زاروں کو موثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ۔ اجلاس کے بعد سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نے افسروں کے ہمراہ صنعت زار کا دورہ کیا اور وہاں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔