پنجاب میں مقررہ ہدف کے 80 فیصد رقبے پرکپاس کی کاشت مکمل

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ کاشت کے مقرر کردہ ہدف کے 80فیصد رقبے پر کپاس کی کاشت کرلی گئی ہے۔
کپاس کی کاشت کا دوسرا مرحلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا۔رواں سیزن کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 35 لاکھ ایکٹر رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ہدف کے حصول کے لیے پہلے مرحلے میں اگیتی کاشت کی مہم چلائی گئی۔ جس دوران مقرر کردہ ہدف کے 80فیصد رقبے پر کپاس کی کاشت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔