ای او بی آئی : زیادہ شراکت اور ملازمت پر 30 ہزار پنشن

ای او بی آئی : زیادہ شراکت اور ملازمت پر 30 ہزار پنشن

لاہور(عاطف پرویز سے)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے اپنی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک نیا اور مؤثر فارمولا پنشن سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے ملک بھر کے لاکھوں ورکرز کو فائدہ پہنچے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس فیصلے کے تحت زیادہ کنٹریبیوشن دینے والے اور زیادہ عرصے تک ملازمت کرنے والے افراد کو زیادہ پنشن ملے گی۔نئے نظام کے تحت زیادہ سے زیادہ پنشن 30 ہزار روپے تک ماہانہ مقرر کی گئی ہے جبکہ کم از کم پنشن ساڑھے 11 ہزار روپے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کی جانب سے پنشن نظام میں اہم تبدیلی کردی گئی۔ ورکرز کو فارمولا پنشن کے مطابق ادائیگی کی جائے گی ۔ زیادہ دیر تک ملازمت اور زیادہ کنٹربیویشن جمع کرانے والے ورکرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ پنشن ملے گی ۔نئے نظام کے تحت زیادہ سے زیادہ پنشن 30 ہزار روپے تک ماہانہ مقرر کی گئی ہے جبکہ کم از کم پنشن ساڑھے 11 ہزار روپے ہوگی، جو پہلے سے بہتر شرح سمجھی جا رہی ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایک کروڑ ورکرز ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور کنٹربیویشن جمع کرا رہے ہیں جبکہ تقریباً 6 لاکھ ورکرز پنشن وصول کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں