ضلع لاہور کے تمام سرکاری سکولوں کو کتابوں کی فراہمی مکمل

لاہور(خبر نگار)لاہور کے سرکاری سکولوں کو کتابوں کی فراہمی مکمل کردی گئی ،سی ای او پیکٹا ڈاکٹر فیصل شہنشاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے لیے رواں سال پونے 4 کروڑ کتابیں تیار کی گئی۔
گذشتہ روز صدر ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی مرزا مقصود الحسن اور دیگر کی سی ای او پیکٹا فیصل شہنشاہ سے ملاقات ،جس میں عہدے داروں نے سی ای او پیکٹا کو عید کی مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا ،سوسائٹی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیکٹا میں سی ای او کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔ اس موقع پر سی ای او کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کو کتابوں کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے ۔ رواں سال پونے چار کروڑ سے زائد کتابیں تیار کی گئیں۔ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے ملازمین کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں صدر مرزا مقصود الحسن ،خالد محمود گجر ،محمد ندیم ،انیس خان دیگر موجود تھے۔