ڈپٹی کمشنر کا راوی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا راوی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی ٹاؤن کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی سی کو واسا حکام کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری سکیموں پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 100 ترقیاتی سکیموں میں سے 35 مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ بقیہ کو مئی تک مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کر دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرحلہ وار مکمل ہونے والی سکیمیں ایم سی ایل کے حوالے کی جائیں گی ۔ انہوں نے سگیاں پل اور راوی پل کے اطراف میں موجود خانہ بدوشوں اور مویشیوں کے انخلا کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ شہری آبادی اور راوی کنارے سے خانہ بدوشوں کو جلد منتقل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں