چودھری شجاعت، شافع سے پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

لاہور(خبر نگار)چودھری شجاعت حسین اور شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری و کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت ندیم پہلوان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خصوصاً محکمہ تجارت و سرمایہ کاری پنجاب کی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کی گئی نئی ذمہ داریوں پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر باہمی تعاون اور صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں تجارتی ترقی اور سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری شجاعت کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ادھر صوبائی شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں کمی کا اعلان خوش آئند ہے ۔وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق صنعتوں کو اب 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کم قیمت پر بجلی ملے گی۔