عید محبت ،اخوت اور باہمی اتفاق کا پیغام لے کر آتی:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے عید الفطر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید کا دن مسرت، محبت، اخوت اور باہمی اتفاق کا پیغام لے کر آتا ہے۔
ہمیں اپنے تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ ہمارا مذہب اسلام امن و سلامتی، برداشت، تحمل اور نادار افراد کی مدد و اعانت کا درس دیتا ہے۔