ڈی پی ایس وزیر آباد کی عمارت جلد مکمل کرنے کا حکم

ڈی پی ایس وزیر آباد کی عمارت جلد مکمل کرنے کا حکم

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کا دورہ وزیرآباد اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کے ہمراہ ڈویژنل پبلک سکول سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کے ہمراہ ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر ڈویژنل پبلک سکول کی بلڈنگ کا وزٹ کیا اور کہا کہ یہ شاندار اور سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ ہے کام کی رفتار کو تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے ، یہ وزیرآباد کے لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے جہاں ہزاروں بچے معیاری تعلیم سے بہرہ مند ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وزیرآباد کی سڑکوں اور شاہراہوں کی طرح ہر گلی محلے اور بازاروں کو صاف ستھرا بنایا جائے گا ،تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں کی شکایات پر عمل کرتے ہوئے بلاتفریق آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جائیگا اور سیالکوٹ روڈ پر ونجووالی تک گندے نالے سے تجاوزات ختم کر کے نالے کا لیول سڑک اور آبادی والے علاقے کی مناسبت سے نیچے کیا جائیگا تا کہ پانی گلی محلوں میں واپس نہ جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب گلی محلوں اور رابطہ سڑکوں پر توجہ دے کر انہیں بھی صاف ستھرا بنایا جائے اور نکاسی آب کے معاملہ کو فوری ٹیک اپ کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرائے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں