کٹلری ایسوسی ایشن ،کارگو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور اے کے کارگو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ۔ چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن جمال اسلم بھٹہ اور چیف ایگزیکٹو اے کے کارگو علی افضل کلیار نے دستخط کیے۔۔۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر کٹلری ایسوسی ایشن حبیب اللہ چودھری ایگزیکٹیو ممبر فرقان خاوری کاشف محمود سیٹھ رضوان فخرزمان قاسم راجپوت عاطف رؤف و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن جمال اسلم بھٹہ نے کہا کہ وزیرآباد میں سینکڑوں چھوٹے بڑے یونٹس کام کر رہے ہیں جو کثیر تعداد میں پراڈکٹس بیرون ممالک بھیجتے کرتے ہیں ،معاہدے سے اب اے کے کارگو کٹلری ایسوسی ایشن کے ممبران کو خصوصی ڈسکائونٹ ریٹس دے گا جس سے صنعتکار و نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ علی افضل کلیار نے کہا کہ وہ کٹلری ایسوسی ایشن کے ممبران کو خصوصی پیکیج دے رہے ہیں جس سے ان کو نہ صرف ڈسکاؤنٹ ملے گی بلکہ محفوظ اور بروقت پارسل منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔