اسسٹنٹ کمشنر وزیر آ باد کی زیر صدارت ریو نیو افسروں کا اجلاس
وزیرآباد(نا مہ نگار)اے سی آفس وزیر آباد میں محکمہ ریونیو کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں تحصیلدار عون عباس چٹھہ، نبی احمد چیمہ نائب تحصیلدار پرویز اقبال سندرانہ، امیر حمزہ گجر، سجاد احمد چیمہ سمیت ریونیو افسر نائب تحصیلدار صاحبان گرداور، قانونگو،حلقہ پٹواریاں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے گرداور،قانونگو حلقہ پٹواریاں کو ہدایات دیں کہ ریکوری پر مکمل فوکس کریں جہاں ریکوری کے لیئے ریونیو افسر کی ضرورت ہووہاں انکو بھی ساتھ لیں سائلین کے مسائل بنیادی طور پر حل کریں بغیر سفارش کے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اگر کسی کو کوئی ذاتی مسئلہ ہو تومیرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ۔