قلعہ دیدار سنگھ:کھلے مین ہولز ،شہریوں کی زندگی کو خطرہ

قلعہ دیدار سنگھ:کھلے مین ہولز ،شہریوں کی زندگی کو خطرہ

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار )مین حافظ آباد روڈ پر کھلے مین ہولز کے با عث شہریوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں۔مین حافظ آباد روڈ پر متعدد کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں جن کی وجہ سے اب تک کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔۔۔

 عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کھلے مین ہولز ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت اور محکمہ ہائی وے کی ناقص حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔علاقہ مکینوں خرم سیٹھی،امجد شہزاد،سیٹھ عمران بشیر ،مولوی عمران ، چودھری عمران وڑائچ، داؤد احد ودیگر نے اپیل کی ہے کہ مین روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی کم از کم عارضی حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ ہائی وے فوری نوٹس لے اور حفاظتی ڈھکن لگا کر خطرناک مقامات کو محفوظ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں