ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے سہولیات کا فقدان ، انتظار گاہ سے پنکھے غائب ، کولرز کی ٹونٹیاں خراب

 ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے سہولیات کا فقدان ، انتظار گاہ سے پنکھے  غائب ، کولرز کی ٹونٹیاں خراب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے سہولیات کا فقدان ہے ، پانی کے کولرز کی بیشتر ٹونٹیاں خراب جبکہ انتظار گاہ میں پنکھا ہی نہیں۔۔۔

 گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن سے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں،دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مسافر جب گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر پہنچتے ہیں ،پانی پینے کیلئے اترتے ہیں لیکن سٹیشن پر نصب پانی کے کولرزکی ٹونٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ریلوے سٹیشن پر رکھے ہوئے دو پانی کے کولرز کی بیشتر ٹونٹیاں غائب اور باقی بچ جانے والے کو رسیوں کی مدد سے باندھا ہو اہے جس سے پانی رستارہتا ہے جبکہ پلیٹ فارم پر انتظار گاہ میں پنکھے بھی نہیں ، مسافر گرمی میں ٹرین کے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ریلوے سٹیشن پر مسافر وں کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر رکھے جانے والے کولر ز کی کچھ ٹونٹیاں تو غائب ہیں اور جن سے پانی آتا ہے وہ بھی خراب ہیں۔ مسافروں نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کولرز کی حالت بہتر بنائیں تاکہ مسافر آسانی سے پانی پی سکیں، انتظار گاہ میں پنکھے بھی لگوائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں