8 روز میں گرانفروشی پر متعدد گرفتاریاں 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

8 روز میں گرانفروشی پر متعدد گرفتاریاں   17 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنرز / پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے اب تک 8 دنوں میں گراں فروشوں کیخلاف 1 لاکھ 82 ہزار 924 کارروائیاں کیں۔۔۔

361 خلاف ورزیوں پر 17 لاکھ 53 ہزار 5 سو روپے سے زائد کے جرمانے عائد، 23 افراد گرفتار کرا دئیے ، 2مقدمات کا اندراج اور 246 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھل، گوشت، سبزیاں، برائلرمرغی، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں