حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا اعلان کرے :عظیم نوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)رہنما پی ٹی آئی عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا اعلان کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ کسانوں ،زمینداروں ، کاشتکاروں کیساتھ ظلم ہوگا۔
کیا حکومت کسانوں کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے پر تو نہیں لتاڑ رہی ،بجلی کی قیمت میں کمی کا ملک وقوم کو اس وقت فائدہ ہوگا جب کسان کو اس کی فصل کا اچھا معاوضہ ملے گا بلند وبانگ دعوے کرنے والی فارم 47 مارکہ جعلی سرکار گندم خریداری کی پالیسی نہ دے سکی اورنہ ہی قیمت خرید مقرر کر سکی، کسان ابھی تک گندم کی فصل اگا کر بے یقینی میں بیٹھا ہوا ہے اس کے بال بچوں کا کیا بنے گا ، اگر حکومت گندم نہ خرید ے گی تو اسے کہیں سڑک کنارے ریڑھی لگاکر آواز دے کر ’’کنک لے لو‘‘ جی کنک کی آ وازیں نہ لگانا پڑیں، حکومت خدا کا خوف کرے اورکسانوں سے منافع کے بغیر ہی گندم خریدے تاکہ کسان ذلیل وخوار ہونے سے بچ جائے اورآگے سوچے اگر ایسا نہ ہوا تو کسان آگے مطلب اگلے سیزن میں گندم نہیں اگائیں گے۔، ان خیالات کااظہار انہوں نے ناصر چیمہ ایم پی اے اورسابق ایم پی اے طاہر ہندلی سے دوران ملاقات کسانوں زمینداروں کی آواز بنتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی اورہم پر توظلم وجبر فسطائیت پچھلے دوسال سے جاری ہے اب کسان بھی دھر لیے گئے ہیں ایسے میں کیا ملک خاک ترقی کرے گا کسان بدحال ہوگا تو ملک خوشحال دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔