اہم شاہراہوں پر بائیکر لین منصوبے پر کام بند

اہم شاہراہوں پر بائیکر لین منصوبے پر کام بند

لاہور(شیخ زین العابدین)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ پر بائیکرز لین کا پائلٹ پراجیکٹ ناکامی کا شکار، دیگر شاہراہوں پر بائیکرز لین کی توسیع کا کام مؤخر کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ پر بائیکر لین منصوبے، مین بلیوارڈ گلبرگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بائیکر لین کی توسیع فی الحال روک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کو فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ میں مسائل در پیش ہوئے ، شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر اس منصوبے کو فی الحال توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا، فیروزپور روڈ پر دس کلومیٹر طویل مخصوص بائیکر لین پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت تیار کی گئی،لین کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ سفر کی سہولت دینا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا تھا، منصوبہ آغاز سے ہی مختلف مسائل کا شکار ہو گیا، لین کے لیے لگایا گیا پینٹ بارشوں کے بعد اکھڑ گیا، لین پر دیگر گاڑیوں کی مسلسل خلاف ورزی اور عدم نفاذ کے باعث یہ پراجیکٹ مؤثر ثابت نہ ہو سکا، فیروز پور روڈ پر ناکامی کے بعد کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ پر بائیکر لین منصوبے کی توسیع کا کام روک دیا گیا، مین بولیوارڈ گلبرگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بائیکر لین کی توسیع فی الحال روک دی گئی۔ اس منصوبے کی مؤثر انفورسمنٹ کے بغیر توسیع کے امکانات نہایت کم ہوگئے، پنجاب حکومت نے ابتدائی کامیابی کی صورت میں شہر بھر میں اس منصوبے کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ پر مؤثر انفورسمنٹ کے بعد آئندہ مالی سال میں بائیکر لین منصوبے کو دیگر سڑکوں پر وسعت دینے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں