حافظ آباد :سائرہ افضل تارز، ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال کا دورہ

حافظ آباد :سائرہ افضل تارز، ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال کا دورہ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ کی کوآرڈنیٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سائر ہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل ایمرجنسی ،چلڈرن ایمرجنسی ،میڈیکل و سرجری وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ،مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایم ایس ڈاکٹر رضوان علی تابش ، چودھری تہور حسین تارڑ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ وزیر اعلیٰ کی کوارڈی نیٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سائر ہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی بہتری ،مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور میڈیکل مشنری سمیت اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات کو ممکن بنایا جا سکے ۔انکا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ مریضوں کو بازار سے کسی بھی قسم کی ادویات خریدنا نہ پڑیں۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی عوام دوستی اور شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مختلف دیہات کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی گئی ہے اور انہیں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا نام دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج معالجہ بارے فیڈ لیا جس پر مریضوں اور انکے لواحقین نے ہسپتال سے ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں