بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک خوشحال ہوگا:افتخار چیمہ

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک خوشحال ہوگا:افتخار چیمہ

وزیرآباد (نامہ نگار)بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف خوشحال پاکستان اور وعدوں کی تکمیل کا تاریخی اقدام ہے ۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ اور ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر دور تعمیر وترقی اور استحکام پاکستان کیلئے علامت کا درجہ رکھتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عید ملن پارٹی پر دونوں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ گھریلو اور تمام صارفین کیلئے 7روپے 41پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 69 پیسے بجلی کی فی یونٹ کمی بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں معجزانہ تاریخی کمی کرکے خدمت اور ترقی کی مسلم لیگ (ن) کی روایت کو ایک بار پھر دہرایا ہے یہ وعدہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے عوام سے کیا تھا جس پر عملدرآمد شہباز سپیڈ کے حصہ میں آیا، چار سال میں نالائقی کرپشن سیاسی انتقام اور جادو ٹونے کی مسلط کردہ حکومت کے نتیجے میں مہنگائی اور بجلی کے مہنگے بلوں کی بے رحم اندھیری رات کی سیاہی رفتہ رفتہ ختم ہو رہی ہے اور ملک وقوم ترقی و خوش حالی کے اسی دور کی طرف گامزن ہے جو وزیراعظم نواز شریف 2013سے 2018میں چھوڑ کر گئے تھے جب بجلی کا یونٹ 11روپے تھا پاکستان کو ڈیفالٹ سے نکال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ مستحکم معیشت اور مہنگائی میں غیر معمولی کمی کسی معجزے سے کم نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں