ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کی سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات

ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کی سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات

حافظ آباد‘گجرات (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ‘سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گجرات عرفان اﷲ وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈنیٹربرائے پاپولیشن ویلفیئر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف بھی ہمراہ تھے ۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر ایگریکلچر عرفان اﷲ وڑائچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت جدید زرعی ٹیکنالوجی، سبسڈی سکیمز، معیاری بیجوں کی فراہمی، ماڈل کھیتوں اور واٹر مینجمنٹ پروگرامز کے ذریعے کاشتکاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے گرین ٹریکٹر سکیم ،کسان کارڈ ،لائیوسٹاک کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام شروع کئے گئے ہیں تاکہ کسان خوشحال ہوں اور پنجاب زرعی شعبہ میں مزید ترقی کرے ۔ڈائریکٹر ایگریکلچر نے مزید کہا کہ پنجاب میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی مشینری کی فراہمی، کھاد اور زرعی ادویات پر سبسڈی سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کے مثبت اثرات فیلڈ میں نمایاں ہو رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہا اور زور دیا کہ ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ کاشتکار مستفید ہوں، اس کے لیے ہر سطح پر آگاہی پیدا کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں