300لٹر ملاوٹی دودھ ، 150لٹر ناقص آئل ، ممنوعہ اشیا تلف

300لٹر ملاوٹی دودھ ، 150لٹر ناقص آئل ، ممنوعہ اشیا تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور 870 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 10لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق 300لٹر ملاوٹی دودھ، 150 لٹر ناقص آئل اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا علی الصبح شہر میں آنے والے 12ہزار لٹر دودھ کی داخلی راستوں پر چیکنگ گئی۔سٹور سے ناقص ایکسپائر اشیا برآمد کرکے تلف کی گئی،ناقص آئل میں فرائنگ کر کے مختلف اشیاء تیار کی جارہی تھی، فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیا کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص انتظامات اور استعمال شدہ آئل کی موجودگی پر معروف پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا، انتہائی لازم خرید و آئل تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں