لاہور بورڈ :نائب قاصد کو پیپرچیکنگ سے روک دیاگیا

لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ نے نائب قاصد حافظ عمر کو پیپر مارکنگ سے روک دیا۔حافظ عمر کو الاٹ پیپروں کا بنڈل واپس لے کر سیل کردیا گیا۔۔۔
حافظ عمر کو اڑھائی بجے تک تصدیق شدہ کوائف جمع کرانے کا حکم ،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل لوئر مال کے ہیڈ سے بھی دستاویزات تصدیق کرنے بارے انکوائری شروع کردی گئی،نائب قاصد کو اڑھائی بجے تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حافظ عمر نے چند ایم سی کیو پیپرز چیک کیے ہیں۔الاٹ شدہ بنڈل کو سیل کرکے باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔