گجرات :ڈپٹی کمشنر کا مختلف یو نین کو نسلوں کا دورہ ، ترقیاتی کا موں کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے یونین کونسل چک منجو، عاددوال، مچھیانہ اور ملحقہ آبادیوں میں جاری سیوریج، نکاسی آب اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ نے انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو جلد از جلد بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ منصوبہ 30 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ اس میں گلیوں میں ٹف پیورز‘ڈرین ٹائپ- جیسے تعمیراتی کام شامل ہیں۔