سپیکر پنجاب اسمبلی اور عوام پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ، واٹس ایپ نمبر جاری

لاہور(این این آئی)سپیکر اور عوام پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ، واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لوگوں سے رابطے کیلئے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر سپیکر اورعوام پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ عوام سوال کرینگے اور میں جواب دوں گا۔پروگرام میں عوام سپیکر سے اپنے مسائل کے حوالے سے سوال کر سکیں گے ،پنجاب اسمبلی نے اس پروگرام کا پرومو بھی جاری کر دیا ہے ،عوام واٹس اپ نمبر 0327-0335566پر اپنے سوالات بھیج سکیں گے۔