چاند رات ، عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چاند رات اور عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان کر لیا ہے۔
چاند رات اور عیدالفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور اضافی نفری تعینات ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹوں اور اہم مقامات پر لیڈیز پولیس سکواڈ سمیت 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت میں 04 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 29 ہزار سے زائد عید اجتماعات کیلئے 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے ۔ عیدالفطر پر صوبائی دارالحکومت میں 09 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، مارکیٹوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں، خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔