عید الفطر خوشیاں منانے اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے : جے یو آئی

عید الفطر خوشیاں منانے اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے : جے یو آئی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عید الفطر خوشیاں منانے اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے ، عید الفطرپر ہر ایک کا خیال رکھا جائے ، اپنی خوشی میں غریبوں مسکینوں، پڑوسیوں کو شامل کیا جائے ، اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی و محبت اور حسن سلوک سے پیش انیکی توفیق عطا فرمائے ۔ عید الفطر ایک دوسرے کو گلے لگانے و مبارکباد پیش کرنے ، یتیموں کے سروں پر دست شفقت پھیرنے ان کی آنکھوں سے آنسو پوچھنے اور روکنے ان کے گھروں میں بھی خوشی کا ماحول قائم کرنے کا دن ہے یعنی صرف خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے کا بھی دن ہے ۔ ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ر ب العز ت اس خو شی کے مو قع پر فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی نصیب فرمائے اور ا نہیں بھی عید کی خو شیاں نصیب فرمائے اورہمارے وطن عزیز کی ہر طرح سے حفا ظت فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں