ریاستی اداروں ، بھتہ خوری نے معیشت تبادہ کردی : لیاقت بلوچ

لاہور (سیاسی نمائندہ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے ، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ سٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید، ہمدردی، بھائی چارے ، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الفطر ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے اور خوشیوں کو بانٹنے کا درس دیتی ہے ۔ملک اس وقت جس سیاسی و معاشی بحران، افراتفری و انتشار کی کیفیت سے گزر رہا ہے ۔ دوسرے شہروں کو جانے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جار ہا ہے ۔