ترک سفارتخانے کاپاکستانی بچوں کیلئے مقابلہ مصوری کا اعلان

ترک سفارتخانے کاپاکستانی بچوں کیلئے مقابلہ مصوری کا اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر)ترکیہ کے سفارتخانے اور ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے پاکستانی بچوں کے لیے مصوری کے مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں 8 سے 16 برس تک کے بچے شریک ہو سکیں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کامیاب ہونے والے پانچ بچوں کو 10ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے انعامات دئیے جائیں گے ۔یہ مقابلہ مصوری ترکیہ کے یوم خود ارادیت اور بچوں کے دن کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ مقابلے میں شریک بچے اپنی پینٹنگز 13 اپریل 2025 تک یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اسلام آباد سنٹر پہلی منزل اکیڈمکس کمپلیکس اسلام آباد میں جمع کرا سکیں گے ۔ تفصیلات کے لیے yeelahore @gmail.com رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔نتائج کا اعلان 20 اپریل کو جبکہ23 اپریل کو تقریب میں انعامات دئیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں