وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کا عید الفطر کی مناسبت سے خصوصی پیغام

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
آج کا دن ہم فرزندان اسلام رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے اختتام پر مناتے ہیں۔عید الفطر اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے روزوں کا مقدس تحفہ اور صلہ ہے ۔انہوں نے پوری مسلم امہ کے لیے یکجہتی،استحکام اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں غربا اور مساکین کو نہ بھولیں گے۔