اوور چارجنگ پر 2 لاکھ 64 ہزار کے جرمانے، ایک پر مقدمہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر انتظامی افسران کی جانب سے بس اڈوں پر اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔
اوورچارجنگ پر 264000روپے کے جرمانے ،ایک کے خلاف مقدمہ درج ،72 گاڑیوں کے چالان اور1 گاڑی ضبط کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے عبداللہ ٹریول اور جناح ٹرمینل کا دورہ کر کے 1 گاڑی ضبط جبکہ وہیکل ٹرانسپورٹ منیجر کو گرفتار کرا دیا جبکہ 24500 روپے مسافروں کو کرایہ واپس کرایا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بابو صابو ٹول پلازہ پر کرایہ کی چیکنگ کی اور49000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاؤن طارق شبیر نے جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کر کے مسافروں سے صورتحال بارے آگاہی حاصل کی اور اوورچارجنگ پر 152000روپے کا جرمانہ عائد اور 72 گاڑیوں کے چالان کئے ۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر ٹرانسپورٹرز کو ہرگز رعایت نہ دی جائے۔