طاہرالقادری کی شہر اعتکاف میں اختتامی دعا

طاہرالقادری کی شہر اعتکاف میں اختتامی دعا

لاہور(نمائندہ دنیا)تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں اختتامی دعا کرائی، معتکفین کو اعتکاف کی سعادت اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شیخ الاسلام نے اسلامیان پاکستان کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے روزے رکھنے والوں کیلئے انعام کا دن ہے ، اس دن روزہ دار اس طرح پاک صاف ہو جاتے ہیں جیسے وہ ماں کے پیٹ سے ابھی پیدا ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا عبادت و ریاضت کے حوالے سے جو معمولات رمضان المبارک میں رہے ہیں۔ انہیں سالہا سال جاری رکھیں اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں