صدر چوک میں بڑا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے : کمشنرساہیوال

ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں پارکنگ کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لئے صدر چوک میں بڑا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے۔۔۔
پلازہ کی تعمیر کارپوریشن اپنے وسائل سے دو مرحلوں میں مکمل کرے، پہلے مرحلے میں 2بیسمنٹس کے علاوہ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور تعمیر کئے جائیں گے، منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ڈیڑھ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جس کی تفصیلی ڈرائنگ تیار کرنے کے لئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔