بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ خوش آئند ہے : انجمن تاجران

 بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ خوش آئند ہے : انجمن تاجران

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ خوش آئند ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمرشل صارفین کے لئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جانا چاہیے، بجلی کے بھاری بلوں اورٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کی بجائے متوازن بجٹ پیش کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرے تاکہ ملک میں کاروبار ی سر گرمیاں عروج پکڑ سکیں جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر ملکی قرضے اتارنے کے لئے اپنا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے اس کے لئے فوری طورپر قومی سطح پرپالیسی کا اعلان کیاجائے ۔ غیر ملکی قرضے اژدھا کی صورت اختیار کر چکے ہیں جو ہماری معیشت کو نگل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں