آلودگی پھیلانے پر 3بھٹہ کے مالکان اور منشیوں کیخلاف مقدمات درج

آلودگی پھیلانے پر 3بھٹہ کے مالکان  اور منشیوں کیخلاف مقدمات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا )محکمہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑ کر فضا کو آلودہ کرنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹہ خشت کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے شروع کر دیئے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فیلڈ اسسٹنٹ نثار احمد نے رپورٹ درج کرائی کہ حکومت نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پرانی طرز پر چلنے والے بھٹوں پر پابندی لگا رکھی ہے المدینہ برکس عاقل شاہ، مہر برکس شہزاد پور، اعوان برکس سرگودہا کو چیک کیا گیا جہاں پرانی ٹیکنالوجی کے تحت بھٹہ خشت پر اینٹیں بنائی جا رہی تھیں ، جس پر بھٹہ مالکان حاجی مہر ممتاز احمد ، مہر محمد نواز، وقاص ، ملک محمد افضل ، سید حسن رضا شیرازی اور منشی عبدالرحمٰن ، منشی نوید ، منشی محمد نواز کے خلاف پولیس تھانہ شاہ پور میں الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں