بھینس کالونی میں مالک کو قتل کرکے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا

بھینس کالونی میں مالک کو قتل کرکے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی، رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا۔سکھن پولیس نے 3 روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے لاش نکال لی۔ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مقتول مالک 3 روز سے لا پتہ تھا 3 روزکے بعد ان کے منشی عبد الحمید اور ڈرائیورعرفان گجر نے مددگار 15 پولیس کودی جس پر پولیس بھینس کالونی روڈ نمبر7 بلال مسجد کے قریب حاجی مقتول کے باڑے پہنچی توباڑے میں تعین اٹھ رہا تھا۔پولیس نے کھدائی شروع کرائی تو زیرزمین سے مقتول مالک کی تین روز پرانی لاش نکال کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ا نہوں نے بتایا کہ مقتول کی رقم اورباڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں، باڑے میں کام کرنے والے ملازموں میں زاہد ، نورو اورعرفان شامل ہیں۔تینوں ملزمان آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے باڑے میں کام کرنے والے ملازموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں