ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے مائیکرو پلاننگ کی جائے ،کمشنر

 ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی کامیابی  کیلئے مائیکرو پلاننگ کی جائے ،کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو کی طرز پر مائیکرو پلاننگ کی جائے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کا مائیکروپلان جمع کروائیں۔ اس پلان میں ہر جگہ خصوصا ًگاؤں و گلی کے حوالے سے تفصیل درج ہو کہ وہاں پر زیرو ویسٹ کیلئے کتنی مشینری اور ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے۔ ستھرا پنجاب کے لئے قائم کردہ کنٹرول رومز کو مکمل فعال رکھا جائے۔ حکومت کی طرف سے لانچ کئے گئے اس پروگرام کا ایک واضح فرق گلی محلوں میں نظر آنا چاہئے ۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا ودیگر حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں