عید پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ متحرک

عید پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ متحرک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز مافیا کے خلاف انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے ٹرانسپورٹرز سے اجلاس کیا اور ان پر واضح کیا کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا عید الفطر پر مسافروں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو 24گھٹنے کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے متعلق آگاہ کریں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں