ڈپٹی کمشنر کا کامونکی مین اور ملحقہ بازاروں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا کامونکی مین اور ملحقہ بازاروں کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کامونکی مین بازار اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ، بازاروں کو تجاوزات فری بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹی کامونکی کے افسران کو ہدایات جاری عیدالفطر کی آمد سے قبل بازاروں سے تمام عارضی و پختہ تجاوزات کلیئر کی جائیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بازاروں میں ریڑھیوں، رکشہ اور دیگر ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ خریداروں بلخصوص خواتین کو بازاروں میں محفوظ ماحول مہیا کیا جاسکے ۔آمد و رفت کیلئے کشادہ ہوں گے اور ٹریفک رواں رہے گی تو ان کے کاروبار میں وسعت اور شہریوں کو سہولت میسر آئیگی۔ انہوں نے د کاندارو ں کو تلقین کی کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں، تجاوزات کی صورت میں نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات کی صورت میں نہ صرف د کان سیل کی جائے گی بلکہ جرمانہ عائد اور گرفتار کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی شاپس کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیار ،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور خریداروں سے استفسار کیا دستیاب پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں