سیالکوٹ:سوا کلو ہیروئن‘9کلو چرس برآمد ،13افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ناجائز اسلحہ، شراب، سوا کلو ہیروئن اور9کلو سے زائد چرس برآمد کرکے 13افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص یاسین سے ایک کلو200گرام ہیروئن، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے یاسر سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عتیق الرحمن سے 520گرام چرس، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے جمیل اور نعمان سے پانچ پانچ لٹر شراب، شمس سے 2کلو220گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ عبداﷲ سے پستول اور چار گولیاں، تھانہ موترہ کے علاقہ سے علمدار عرف وقار سے ایک کلو520 گرام چرس، بلال سے پانچ لٹر شراب، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے اسد عباس سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ ستی پسرور کے علاقہ سے یونس سے ایک کلو180گرام چرس، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ رضوان سے ایک کلو800گرام چرس، تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے ارشد علی سے ایک کلو380گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔