گجرات:کڈنی سنٹر کیلئے 6کروڑ‘93لاکھ کے عطیات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجا زنے کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں بتایا کہ ماہِ رمضان میں کڈنی سنٹر گجرات کے لئے رمضان فنڈ ریزنگ ڈنر میں 6کروڑ،93 لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان ہوا اور جن مخیر حضرات نے ڈائلسز مشینیں فراہم کرنے کے لئے اعلان کیا۔
جن میں حاجی امجد چوہدری ماجرہ شمالی نے 23 لاکھ روپے ، خالد پرویز منگا، 23لاکھ روپے ، عمر عابد این ایم رنشرز ، شیخ عارف سعید اور راشد بٹ آف یوکے نے 23، 23لاکھ روپے ڈائلسز مشین کیلئے دیئے ۔ اب 5ڈائلسز مشینوں کے لئے فنڈز آچکے ہیں۔ ہم ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے رمضان فنڈ ریزنگ کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں فنڈ ریزنگ کے دوران شیخ طارق محمود نے جو ڈائلسز مشین فراہم کرنے کا علان کیا تھا۔ اُن کے عطیات بھی موصول ہو چکے ہیں۔ چودھری ظہیر آف ناروے (سوک کلاں)، جرمنی سے ز بیر ایڈووکیٹ نے ڈائلسز مشین کی فراہمی کیلئے 23لاکھ روپے جمع کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو کہ ہر ماہ کڈنی سنٹر کے لئے عطیات دیتے ہیں۔