ڈیوٹی لگنے کے با وجود سینئر ڈاکٹر عید پر گھروں کو روانہ

ڈیوٹی لگنے کے با وجود سینئر ڈاکٹر عید پر گھروں کو روانہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث عیدالفطر سے ایک روز قبل ہی سرکاری ہسپتالوں کے سینئر اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز گھروں کوچلے گئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اور عید کے موقع پر ڈیوٹیاں لگنے کے باوجود سینئر ڈاکٹرز نے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو وارڈوں میں منتقل کردیا جبکہ بیشتر ڈاکٹروں نے وارڈز میں داخل مریضوں کو ڈسچارج کر دیا اور گھروں کو روانہ ہوگئے ،ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈوں کو جونیئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف ،نرسز وغیرہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں بیشتر سینئر ڈاکٹروں نے عید الا الفطرکی چھٹیوں پر بھی سرکاری ہسپتالوں میں جونیئر عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں اور خود چھٹیوں پر روانہ ہوگئے ، گوجرانوالہ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر زہسپتال اور میڈیکل کالج سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتال میں پروفیسر اور سینئر ڈاکٹروں سمیت900 کے قریب ڈاکٹر موجود ہیں مگر عید الفطر کے موقع پر ٹراماسنٹر میں صرف چند جونیئر ڈاکٹروں ،پیرامیڈکس عملہ اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ڈیوٹیاں دینے کا پابند بنایا گیا ،سینئر ڈاکٹر غائب ہوگئے۔اسی طرح ضلع کے دیگر شہری ودیہی ہسپتالوں میں بھی سینکڑوں ڈاکٹر ہونے کے باوجود چند ڈاکٹروں کی شیڈول کے مطابق ڈیوٹیاں لگائی گئیں مگر بیشتر ڈاکٹروں نے ڈسپنسروں ،نرسز اور دیگر عملہ کی ڈیوٹی لگادی ۔

 

 

عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران مختلف بیماریوں اور حادثات کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کا علاج جونیئر عملہ ،ڈسپنسر اوردیگر ملازمین کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں