کرپشن ، بدعنوانی اور سنگین الزامات میں ملوث گیپکو کے 527 ملازمین عید بونس سے محروم

کرپشن  ، بدعنوانی  اور  سنگین  الزامات  میں  ملوث  گیپکو  کے  527  ملازمین  عید بونس  سے  محروم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو نے عید الفطر کے موقع پر افسر وں وملازمین کوایک ماہ تنخواہ بطوربونس کا اعلان جبکہ کرپشن ،بدعنوانی اوردیگرسنگین الزامات کے باعث 527 افسر وں ملازمین کوعید بونس سے محروم کردیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جن میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرز،ایکسین ،ایس ڈی اوز،لائن سپرنٹنڈ نٹ،کمرشل اسسٹنٹ اوردیگرملازمین شامل ہیں، ان ملازمین کے خلاف مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں جو مختلف ادوار میں معطل ہوئے اور محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں، عید بونس نہ ملنے پر گیپکو افسر وں ،ملازمین میں تشویش پائی جانے لگی۔ ذرائع کے مطابق گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے ہزاروں ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی جس کا گیپکو حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن بھر میں گیپکو کے 13 ہزار ملازمین ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد افسر اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے افسر اور ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں عید الفطر پر ایک تنخواہ کا بونس دیا جائے گا لیکن 527ایسے افسر ،ملازمین عید الفطر کے بونس سے محروم رکھے گئے ہیں جن کیخلاف مختلف نوعیت کے کیسز اورانکوائریز زیر التوا ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں