عید الفطرکے تینوں دن گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا پلان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطرکے تینوں دن صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پلان جاری کر دیا، عملہ3شفٹوں میں ڈیوٹی دیگا۔
شہریوں کو عید کی چھٹیوں کے دوران گیس پریشر کے ساتھ فراہم کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پلان تشکیل دے دیا ہے ،عیدکے تینوں دن گیس مکمل پریشر کے ساتھ استعمال کی جائیگی ۔صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جو عملہ تعینات کیا جائیگا وہ عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں کام کر یگا، 35ٹیمیں سوئی گیس کے مرکزی دفتر میں تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گی جبکہ 18ٹیمیں راہوالی ،وزیر آباد ،کامونکے اور نوشہرہ ورکاں میں موجود ہونگی تاکہ شہریوں کو عید کے دنوں میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈ نگ کی مشکلات پیش نہ آئیں۔عید کے تینوں دن ڈیوٹی دینے والا عملہ صارفین کی شکایت کی صورت میں فوری موقع پر پہنچ کر ان کی شکایت دور کریں گے ۔فٹرز،ہیلپرز ،سب انجینئرز سمیت دیگر ٹیکنیکل عملہ ڈیوٹی دے گا۔ جی ایم سوئی گیس عمران الطاف ساہی کہنا تھا کہ عید کے تینوں دن عملہ سوئی گیس کسٹمر سنٹر میں ڈیوٹی دے گا اور کسی بھی جگہ گیس لیکج اور کم پریشر کی شکایت کی صورت میں موقع پر پہنچ کر ازالہ کیا جائے گا۔