سیالکوٹ :لوڈر رکشہ الٹنے کے باعث کمسن بچی جاں بحق

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )لوڈر رکشہ الٹنے کے باعث کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ۔
تحصیل پسرور نزد گنا جنگل رحمت میرج ہال کے سامنے لوڈر رکشہ الٹنے کے باعث طاہر اس کی 10سالہ بیٹی حجاب، 13سالہ فجر شدید زخمی ہوگئیں۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 10سالہ حجاب موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ 13سالہ فجر اور والد طاہر معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔