جعلی کر نسی مافیا متحرک ، روزانہ سینکڑوں شہری لٹنے لگے

جعلی کر نسی مافیا متحرک ، روزانہ سینکڑوں شہری لٹنے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الفطر قریب آنے پر رمضان المبارک کے دوران نوسرباز مافیا بھی متحرک ہوگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گوجرانوالہ ڈویژن کے بازاروں اور مارکیٹوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار رہی۔ مافیا کے اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ پھیلا دئیے ، نوسرباز روزانہ سینکڑوں شہریوں کو لوٹنے لگے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے ،عید الفطر سے قبل بازاروں اورمارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا تھا اور عید کی تیاری کیلئے مردو خواتین کی کثیر تعداد روزانہ کی بنیادوں پر خریداری کرنے میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ‘سیالکوٹ‘گجرات‘منڈی بہاؤالد ین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں نوسربازوں نے 5000روپے ، 1000 روپے ، 500روپے اور 100روپے مالیت کے جعلی نوٹ پھیلا دئیے ہیں ،نوٹ اس قدر مہارت سے تیار کئے گئے ہیں کہ عام شہری جعلی نوٹ کو پہنچان نہیں سکتا ، زیادہ تر جعلی نوٹ رش والے بازاروں، شاپنگ سنٹروں، پٹرول پمپوں پر استعمال کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں