سید گرلز ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کی مرکزی تقریب

 سید گرلز ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کی مرکزی تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سالانہ امتحانات 2025 کی مرکزی تقریب گورنمنٹ سید گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی نوید احمد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، سابق ایم پی عبدالرئوف مغل اور ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ تمام اساتذہ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت اور زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ ان۔خیالا ت کا اظہار نوید احمد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اور انہیں تلقین کی وہ بورڈ امتحانات کی بھرپور تیاری کریں تاکہ گوجرانوالہ بورڈ سمیت دیگر تعلیمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنوں سے کامیاب ٹھہریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری تعلیمی اداروں کی آؤٹ لک کو بہتر بنانے پر حکومتی ویژن کے تحت کوشاں ہے اس سلسلہ میں سکول کونسلز کو بھی فعال بنایا جارہا ہے اور درکار وسائل کی فراہمی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سکول پرنسپل ڈاکٹر ثمرانہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں