فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی:افضل گوندل

گجرات(سٹی رپورٹر)چیئرمین گوندل گروپ آف انڈسٹریز الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے۔
کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ستم کی بات ہے امت مسلمہ متحد نہیں مگر کفار مسلمانوں کیخلاف متحد ہو کر منظم کارروائیاں کر رہے ہیں ،بچوں اور عورتوں پر کارپٹڈ بمباری عالمی عدالت انصاف امن کا ر اپ الاپنے والے اقوام متحدہ امن کے داعی کہلانے والی این جی اوز کو نظر نہیں آ رہا ۔