وزیرآباد :اسلامی جمعیت طلبہ کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

وزیرآباد :اسلامی جمعیت طلبہ کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

وزیرآباد(نامہ نگار)اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق میں ریلی ،اسرائیل کی غزہ پر بربریت و ظلم کے خلاف امہ کی خاموشی مجرمانہ ،مسلم حکمرانوں کو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے کمر بستہ ہونے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار مکرم ستار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر متمد وزیرآباد رانا فرحان ،قاسم مہر ،احمد زیب،سعد ایوب،عمر چیمہ ،حسن علی و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر یہودی کیا ایک ارب سے زائد مسلمانوں سے بھاری ہیں امہ کے ذمہ داران کو سوچنا ہوگا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور شہیدوں پر ہونیوالی بربریت و ظلم کا ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں کیا جواب دیں گے ، ننھے مظلوم فلسطینی بچوں کا قتل کیا ہمارے رونگٹے کھڑے نہیں کر رہا؟ کیا ہم اتنے بے بس و لاچار ہو چکے ہیں ہم اپنے مظلوم بھائیوں کا خون اور قتل و غارت دیکھتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق اسرائیلی بربریت کیخلاف برسر پیکار رہیں احتجاج کریں اقوام عالم کو انکی ذمہ داری بارے آگاہ کرتے ہیں۔ شاید یہ ہماری ایک کمزور سی حمایت ہی اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہماری نجات کا سبب بن سکے ریلی اللہ والا چوک سے شروع ہوئی اور مولانا ظفر علی خان بائے پاس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں