ڈینگی کی وبا پھلنے کے خطرات میں اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی کی وبا پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا، ضلع گوجرانوالہ کو ڈینگی فری قرار دینا محکمہ صحت کیلئے چیلنج بن گیا ۔
پارکوں ،تعلیمی اداروں ،قبرستانوں اور مارکیٹوں میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی کی افزائش کا آغاز ہوگیا جس پرپنجا ب حکومت نے ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالے سے حساس 5ہزار مقامات کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی، محکمہ صحت نے گوجرانوالہ کی166 یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی مہم شروع کردی گئی جس کیلئے اڑھائی ہزار سے زائد ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی ٹیموں کو متحرک کردیا جو سرکاری وغیر سرکاری مقامات پر دورہ کریں گے ، گزشتہ سال ڈینگی کے حوالے سے 1800 مقامات کو خطرناک قرار دیا گیا تھا اور750 ڈینگی لاروے برآمد ہوئے تھے انسداد ڈینگی ٹیموں کو ٹاسک دیاگیا کہ ڈینگی کے حوالے سے خطرناک مقامات کی تصاویر اور رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کریں گوجرانوالہ کو ڈینگی فری قرار دینے کیلئے ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے والی300 فوگر مشینوں اور سپرے پمپوں اور دیگر سامان کو ٹیموں کے حوالے کردیا اور بھاری مقدار میں ادویات ،سپرے بھی فراہم کردیا گیا۔